ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کمٹہ : اومنی اور گوڈس رکشہ میں ٹکر ۔ دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور شدید زخمی

کمٹہ : اومنی اور گوڈس رکشہ میں ٹکر ۔ دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور شدید زخمی

Mon, 21 Jun 2021 12:52:20    S.O. News Service

 کمٹہ ،21؍ جون (ایس او نیوز) شہر کے نئے بس اسٹینڈ کے سامنے مچھلی بھرے ہوئے ایک گوڈس رکشہ اور  اومنی کار میں زبردست ٹکر ہوگئی جس کے نتیجہ میں رکشہ اور کار کے ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے۔
    
موصولہ رپورٹ کے مطابق ساگر کے رہنے والے چندرا کانت اور بالچندرا گاوڈی نامی دو بھائی اپنی ماں کی آخری رسومات ادا کرنے کے لئے اومنی کار میں گوکرن کی طرف جارہے تھے۔ اس دوران کمٹہ بس اسٹینڈ کے پاس انکولہ سے مچھلی بھر کر آرہے گوڈس رکشہ سے کار کی ٹکر ہوگئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ رکشہ ڈرائیور اولوین اور اومنی ڈرائیور گریش دونوں کو شدید چوٹیں آئیں ۔ جبکہ کار میں موجود گاوڈی بھائیوں کو چھوٹے موٹے زخم آئے۔  تمام زخمیوں کو سرکاری تعلقہ اسپتال میں علاج کے لئے منتقل کیا گیا۔ کمٹہ پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرلیا گیا۔


Share: